اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت  کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں،جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی منظوری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی 

جنید اکبر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی اے سی کی چیئرمین شپ بانی پی ٹی ا ئی کو پی اے سی جنید اکبر

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

اسلام آباد:

پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں عمران خان کے حکم پر ہٹایا گیا ہے، انہیں ہٹائے جانے سے قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔

جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی کے پی کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔

اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا
  • عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
  • ضمانت کیلئے آئی تھی، پتہ چلا 42 کیسز میں نامزد کردیا، علیمہ خان
  • عمران خان کا جنید اکبر سے پی اے سی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا حکم
  • عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان
  • جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟ علیمہ خان نے وجہ بتادی
  • عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
  • بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ جنید اکبر تحریک اوراحتجاج کیلئے مکمل توجہ دیں،علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت