2025-08-11@14:19:01 GMT
تلاش کی گنتی: 358

«کو پی اے سی»:

    کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
      سعید احمد : قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے جشن ازادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا,سعودیہ، گلف ممالک، اندرون ملک اور شمالی علاقہ جات جانے والے فائدہ اٹھائیں گے. مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے,ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہوگا. سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع پی آئی اے نے ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں.
    لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پاکستان میں موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکرٹری انفارمیشن جعلسازوں کو روکنے میں ناکام ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز موبائل میسیجز بھیج کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، میسیجز میں جعلساز...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور جعل ساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعل سازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر...
    تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل...
    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔ پاکستان میں برطانوی سفیر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان کیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ برطانوی سفیر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔پی آئی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر حکم امتناع کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی. عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے پی آئی اے کو محکمہ جاتی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 برس سے ملازمین اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، حکم امتناع واپس لے رہے ہیں اور...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔  PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ کال سینٹرز اور سافٹ ویئر ہائوسز کی رجسٹریشن یا ریگولیشن کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ براہ راست اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کا دائرہ کار صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے تک محدود ہے اور یہ کارروائی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ(پیکا)کے تحت کی جاتی ہے۔تاہم پی ٹی اے نے اس دوران الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13ہزار 185لنکس کی بلاکنگ کے لیے پراسیس کیا جن میں سے 98.76فیصد لنکس بلاک کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی...
    اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج کو حملہ کرنے کے لیے بھیج تو دیا لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر طیاروں میں بٹھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) نے ملک میں چینی کے بحران اور چینی کی قیمتوں میں بے لگام اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک سال میں 67 شوگر ملز مالکان نے 112 ارب روپے مالیت کی 74 کروڑ کلو گرام چینی برآمد کی۔چیئرمین پی اے سی رکن قومی اسمبلی (ایم این ای) جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے اصرار پر شوگر ملز مالکان کے نام کمیٹی میں پیش کیے گئے، اجلاس کو شوگر ملز مالکان اور چینی کی درآمد و برآمد پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈبلیو ڈی...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے شوگر ملز مالکان کو ملنے والی سبسڈی پر سوال اُٹھا دیا۔ جنید اکبر خان نے اجلاس کے دوران سیکریٹری صنعت و پیداوار سے سوال کیا کہ شوگر ملز مالکان کو برآمد کے لیے سبسڈی کیوں دی گئی؟ ہم نے آپ سے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کی تھیں؟ کہاں ہیں تفصیلات؟ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شوگر ملز کی فہرست ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف شوگر ملز کی فہرست نہیں بلکہ ان کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی...
    سعید احمد سعید:پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، لاہورچوبرجی چوک میں کھڑےجہاز کی تزئین وآرائش کاآغاز، طیارےکیساتھ قائم سیارہ گاہ کوبھی بحال کیاجائےگا۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق طیارےاورسیارہ گاہ کی بحالی کاکام14اگست تک مکمل کیا جائیگا، یوم آزادی پر عوام اوربچےنئےتیارکردہ جہازکی سیرکرسکیں گے۔ 80کی دہائی سےگراؤنڈ کیاگیاطیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھوبیٹھاتھا، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کےدوران بھی طیارےپرگردکی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان پی آئی اےنےیورپ و برطانیہ کیلئےپروازیں بحال ہونےپراپنی ری برینڈنگ کافیصلہ کیا، چوبرجی طیارے کی بحالی ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگی۔ خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء) پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا، پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے کے گارڈ اور ملازمین کی پی ٹی آئی ایم پی ایز کو غلیظ گالیاں اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کی کوشش کے بعد ایوان میں جھگڑا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جہاں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں ربیع سیزن کے لیے گندم کاشت سپورٹ پروگرام 2025-26 بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ربیع سیزن کے دوران 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کی فی بوری پر 3ہزار روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سبسڈی کی حد 12ایکڑ تک زمین کے کاشتکاروں کے لیے ہے۔زیادہ سے زیادہ 12ایکڑ تک کے اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو 3ہزار روپے ڈی...
    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں ایک موقع پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھے اور حکومتی رکن احسان یاض کو تھپڑ دے مارا۔ ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا اور حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔ اپوزیشن رکن غیرپارلیمانی حرکت کے بعد قہقے لگاتے اور ہنستے رہے۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) اور وزارتِ خزانہ کے درمیان ایک آئینی کشمکش جنم لے چکی ہے، جس کی بنیاد یہ سوال ہے کہ ملک کے سپر آڈیٹر کا آڈٹ کون کرے گا؟ اس تنازع کی بنیاد اے جی پی کا اپنی آئینی خودمختاری پر اصرار جبکہ وزارت خزانہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ آڈیٹر جنرل کے آرڈیننس میں شامل سیکشن 19 اے (جو فنانس ایکٹ 2015کے ذریعے شامل کیا گیا) کو استعمال کرتے ہوئے اے جی پی کے منظور شدہ اخراجات کا بیرونی آڈٹ کرا سکے۔ اے جی پی نے اس عمل میں تعاون سے انکار کر دیا، جس کے بعد معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے جی...
    کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر فراڈ کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کو ایسے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کو کہا جاتا ہے۔ کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے صارف کو فون کال کے ذریعے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔ ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے موصول ہونے والا کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں کیونکہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے 31 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ عوامی نمائندگی کو تسلیم کریں۔ بذریعہ غیر جانبدار الیکشن کمشن تسلیم کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری تحریک آئینی و نظریاتی ہے۔ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل وکلاء کے بغیر ہو رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تحریک کا پہلا قدم اے پی سی ہوگا۔ حکومتی جبر سے پریشان افراد مدعو ہوں گے۔
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن پر خود دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں کیوں شرکت کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اے پی سی طلب کی ہے ، حکومت کو چاہئے تھا اس میں شرکت کرتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کی بجائے خود ایک اور اے پی سی بلائی، مگر غیر سنجیدہ حکومت کی اے پی سی کو اپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا، بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے آج حکومت کے اے پی سی...
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک جماعتوں نے ایک 10 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے نمائندوں نے شرکت کی، تاہم صوبائی اسمبلی میں موجود اپوزیشن کی بڑی جماعتیں جیسے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) شریک نہیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی حصے میں مزید ملٹری...
    فائل فوٹو  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مزید :
    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے مقصد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی تاہم اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث یہ سیاسی اجلاس ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہو گیا ہے مسلم لیگ ن جمعیت علمائے اسلام عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے محض نمائشی اور غیر سنجیدہ کوشش قرار دیا ہے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کانفرنسیں عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ سیاسی دکھاوا ہوتی ہیں ان کے مطابق حقیقی مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ کے...
    اپنے بیان میں اے این پی رہنماء رشید ناصر نے ترجمان حکومت بلوچستان کے ایمل ولی خان کیخلاف بیان کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جب سے بنی ہے بلوچستان جل رہا ہے۔ ترجمان کا اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے خلاف بیان قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رشید خان ناصر نے بلوچستان حکومت کے ترجمان کے سینٹر ایمل ولی خان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ایسی سیاسی جماعت جس کی سو سال سے زیادہ قدیم تاریخ ہے اور جن...
    خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر غور ہوگا۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گی۔
    جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس، پائیدار امن کیلئے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلانمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے...
    پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں شرکت سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔صدر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر...
    پشاور: سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔ حکومت کی جانب...
    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کل بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی بلائی گئی اے پی سی کا حصہ نہیں بنے گی۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس تحریک...
      پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ محمد علی شاہ باچا نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔...
    اسلام آباد: حکومت نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے )کے نئے خریدار کو 5 سال کے عرصے میں خسارے میں چلنے والی ایئرلائن میں 70 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی لیکن حتمی سرمایہ کاری کی ضروریات کا اندازہ اگلے ماہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے دستیاب ہونے کے بعد کیا جائے گا۔  نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان باجوہ نے کہا کہ نئے سرمایہ کاروں کو 5سالوں میں 60 سے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے یہ بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران دیا ۔اجلاس کی صدارت  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کی۔عثمان باجوہ نے کہا کہ...
    بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے سربراہ مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنماء مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن 2025مکمل ہو گیا۔ قومی ائیر لائن کی آخری حج پرواز نمبر PK7094 آج 10 جولائی 441 حجاج کرام کو مدینہ منورہ سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئیترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی آخری بعد از حج پرواز  نمبر PK7094  آج جمعرات کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ منورہ  سے اسلام آباد پہنچی۔پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔پی آئی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اے این پی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے بلور خاندان کی اہم شخصیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی۔ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور ن لیگ میں شامل ہوگئیں، ثمر بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ثمر بلور کو مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی ثمر بلور 2018 سے 2023 تک اے این پی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن جیت کر ایم پی اے رہ چکی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا۔
    ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا  ہے۔ ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے...
    قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد 4 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں ہی اہل قرار دے دیا ہے۔ ان کمپنیوں کو اب ڈیو ڈیلیجنس کے مرحلے میں پی آئی اے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے پیشگی قابلیت کمیٹی کی سفارشات پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیتی دستاویزات کا جائزہ لیا،...
    عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور نے قوم پرست جماعت اے این پی سے کئی دہائیوں پر محیط ساتھ توڑ کر پارٹی چھوڑ دی ہے اور وفاق میں حکمران ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ثمر ہارون بلور نے خود اے این پی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ثمر ہارون بلور نے خاندانی جماعت کیوں چھوڑی؟ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بلور خاندان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اگرچہ سیاست سے کنارہ کشی کا...
    خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیںتفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی سابق رکن اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے خیبرپختونخوا کی سیاسی فضا میں ن لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی اور اے این پی کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ثمر بلور نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ کافی عرصے سے اے این پی کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سے اختلافات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنماثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کاکہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گی،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ یاد رہے کہ ثمرہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔ ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام مزید :
    پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے بتایا کہ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کر سکتے ہیں، خاص مواد کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔کسی ویب سائٹ سے خاص مواد بلاک کرنے کی صلاحیت محض امریکا، اسرائیل کے پاس ہے۔ وی پی این لگا کر صارف پورے سسٹم کو بائی پاس کر لیتا ہے۔اس وقت پاکستان میں40 سے زائد وی پی این استعمال ہو رہے ہیں۔ایکس کو حکومت کی ہدایت پر فروری 2024 میں بلاک کیا گیا۔
    نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے لیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے آج نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی ای او پی ) کی جانب سے دو اہم فیصلے لیے گئے، جو اہم اسٹریٹجک لین دین میں مسلسل پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نجکاری کمیشن (پی سی ) بورڈ نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اپنے 237 ویں اجلاس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ریسکیو اداروں اور متعلقہ سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی خطرے کی صورت حال کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہنگامی رابطے کرے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ...
    پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم...
    جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاہدچوہان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔سید قمر...
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے سانحہ سوات پر انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ سوات پر قائم انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ 23 جون کو بارشوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا تھا جس میں پشاور اور سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 25 جون سے تیز بارشوں کی پیشگوئی تھی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سوات، دیر، کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ سے خبردار کیا تھا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ سانحہ سوات: کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسران طلبپشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ...
    پشاور(اصاف نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنےگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی خواہش ہےکہ کے پی میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت آئے مگر ہم جمہوری لوگ ہیں اور غیرجمہوری عمل ہماری روایت نہیں ہے۔ مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کےسیاسی معاملات پر بات ہوئی تاہم کے پی حکومت گرانےسے...
    قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    محکمہ داخلہ   کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
    اے این پی نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو فریق بنایا ہے۔ درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک نہیں کی، جنرل الیکشن میں ایک سیٹ ملنے پر ایک مخصوص نشست دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں، مخصوص بھی 2 ملنی چاہئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ا ے این پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی ہے، باجوڑ ضمنی الیکشن میں اے این پی کو دوسری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقم نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے یہ فیس 23.44 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں نے اپنی ”شیڈول آف چارجز“ کو اپ ڈیٹ کر کے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، اور صارفین سے پہلے ہی اس نرخ پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔ بینکوں کے مطابق یہ چارجز زیادہ تر 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ تھوڑی رقم اس بینک کو...
    کراچی: پاکستان ائیرلائن (پی آئی اے) کا بعد حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا اور اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن تواترسے جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے، بعد ازحج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعدازحج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے، بعدازحج آپریشن کے لیےقومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320...
    لاہور: پنجاب میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک ایکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرشیخ افضال شاہین،سیکرٹری مصوراقبال چیمہ نے شہر بھر کے پارکوںمیںپی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پارکوں کی بدحالی اور ناقص صورتحال ہونے کی وجہ سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ٹوٹے جھولے بچوں کا منہ چڑارہے ہیں جبکہ بچے سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے قائم کئے گئے 200سے زائد پارکس تباہی اور بدحالی کا شکار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارکوں میں تعینات پی ایچ اے عملے کا بھی ڈیوٹیوں سے غائب رہنا معمول ہے،بہتر نگہداشت نہ ہونے اور بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے خراب ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے...
    حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کی نجکاری میں اس بار کامیابی کی بھرپور امید رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے اہم چھوٹ، مالیاتی توازن میں بہتری، اور لین دین کے ڈھانچے میں وضاحت اہم عوامل ثابت ہو رہے ہیں۔ ماضی کی رکاوٹیں دور، اب آئی ایم ایف کی منظوری حاصل محمد علی نے بتایا کہ پہلے نجکاری کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیں کیونکہ آئی ایم ایف سے درکار چھوٹ نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اب حکومت کو خاص طور پر ہوائی جہازوں اور آلات پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی شکل میں یہ منظوری حاصل ہو چکی ہے۔...
    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کرسکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے cnic.sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔ آپ...
    پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے...
      کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
    سٹی 42 : ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی .  ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان  کے شہر باکو پہنچے، جس کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے 121 مسافر آج سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر بحفاظت وطن پہنچے۔ اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔  پی آئی اے نے اس...
    پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے نجکاری کمیشن کے مطابق آج اظہار دلچسپی جمع کرانے کا آخری دن تھا، نجکاری کمیشن کو قومی ایئر لائن کیلئے 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پانچ امیدواروں نے اہلیت کی دستاویزات بروقت جمع کرائیں، دستاویزات کا نجکاری کمیشن پیشگی معیار کے مطابق جائزہ لے گا۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اہل امیدواروں کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب...
    ایران میں پھنسے 107 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی آ ئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچے تھے۔اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئر لائن کی یہ...
    ایران میں حالیہ کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور پی آئی اے نے فوری اقدامات کیے۔ نتیجتاً، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 منگل کی صبح تین بجے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے 107 پاکستانی مسافروں کو لے کر بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ پاکستانی شہری ایران میں جاری غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے تھے، اور چونکہ ایران کی فضائی حدود جزوی طور پر بند تھی، اس لیے انہیں زمینی راستے سے ترکمانستان منتقل کیا گیا۔ اشک آباد تک ان کے پہنچنے کے لیے پاکستان کے ایران اور ترکمانستان میں تعینات سفارتخانوں نے نہایت فعال کردار...
     پنجاب اسمبلی میں گھڑی گمشدگی معمہ بن گئی، بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگی رکن بلال یامین کی بیش قیمت گھڑی گم ہو گئی۔ بلال یامین نے گھڑی گمشدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ان کیخلاف تحریری درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کی اپیل کر دی۔ تفیصلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی جانب بڑھنے لگے تو حکومتی اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین اور اعجاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں، ورنہ فونز بلاک کیے جا سکتے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود ٹیکس ادا کر کے اپنے موبائل فونز رجسٹر کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ فون کی رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مجاز اور قانونی بینک چینلز کے ذریعے مکمل کیا جانا چاہیے۔اتھارٹی کا کہنا ہے...
    پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی سب سے بڑی کھاد ساز کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا باقاعدہ اظہار کردیا، یہ پیش رفت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔کمپنی نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس میں بتایا کہ 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 234ویں اجلاس میں نجکاری کمیشن کو دلچسپی اور پری کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ...
    پاکستان کی سب سے بڑی کھاد ساز کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا باقاعدہ اظہار کردیا، یہ پیش رفت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس میں بتایا کہ 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 234ویں اجلاس میں نجکاری کمیشن کو دلچسپی اور پری کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے پی آئی اے کے مالی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی فرٹیلائزر...
     سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
    کانگریس لیڈر پون کھیرا نے الزام لگایا کہ صحافی فہد شاہ اور عرفان معراج کو یو اے پی اے کے تحت انکی رپورٹنگ کیلئے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام لگایا اور کہا کہ آزادی اظہار کو خطرہ ظاہر کرنے کے لئے "یو اے پی اے" جیسے قوانین کا غلط استعمال بی جے پی کے وسیع حملے کا حصہ ہے۔ کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور کئی کیسز کا حوالہ دیا، جن میں آنند تیلٹمبڈے، نودیپ کور، عمر خالد، شرجیل امام، پربیر پورکیاستھا اور امیت چکرورتی شامل ہیں۔ کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ...
    لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے برٹش پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو ویسٹ منسٹر پیلس میں بریفنگ دی۔ اے پی پی جی برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی ایم پی نے وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری تک پاکستان کی جاری سفارتی رسائی کا حصہ ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر وار کے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آگاہ...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    عرفان صدیقی—فائل فوٹو رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے، کسی طرح کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔ بانی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی معاملے کا جواب دیا جائے گا: بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...
    نوٹس کے مطابق جہانزیب مینگل نے اسمبلی میں موثر آواز نہیں اٹھائی، پارٹی اجلاسوں سے غیر حاضر رہیں، جبکہ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے رکن جہانزیب مینگل کو پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جہانزیب مینگل نے بی این پی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز بلند نہیں کیا۔ پارٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر رہیں، جبکہ پارٹی سے مشاورت کے بغیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نوٹس کے مطابق 15...
    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے. 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ یاد رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درخواست اب 3...
    چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں 45 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی اے نے اب تک 62 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز اور لنکس کو بلاک کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں ملک میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد، پی ٹی اے کی کارروائیاں، مصنوعی ذہانت اے آئی کے منصوبے، اور کرپٹو کونسل کے قانونی و آئینی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر روبینہ خالد نے کی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے دوران جنگ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
    سٹی 42: پی آئی اے کا قبل از حج اپریشن کامیابی سے اختتام پذیر  ہوگیا   ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا ،کل 147 حج پروازیں اپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ،ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں  خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پی ائی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا ،پی ائی اے کے...
    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ،29اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31مئی کی رات تک جاری رہا، کل 147 حج پروازیں اپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں، پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں احکامات جاری کئے 9 مئی کیس سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی جب کہ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عبد الطیف سمیت 7 مجرمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ 11 مجرمان کو سزا سنائی 4 کمرہ عدالت سے گرفتار ہو گئے، 7 مجرمان کی عدم حاضری پر ان کی سزا کے وارنٹس ایس ایچ او تھانہ رمنا کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایس ایچ...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس، ملزمان پر فردِ جرم عائدراولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ عدالت نے سابق ایم پی اے عتیق...
    انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملےکے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لےلیا جب کہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو 27سال قید کی سزا سنا دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان جن میں محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے،...