پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کیٹیگری اے میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2025-26 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سمیت کوئی بھی کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ نہیں بناسکا۔
رواں سیزن کیلئے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جس میں 12 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے۔
پانچ کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔ نو کھلاڑیوں کو ان کی گزشتہ برس کی کیٹیگریز میں برقرار رکھا گیا ہے۔
گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو رواں برس سینٹرل کنڑیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ تینوں کیٹیگریز بی، سی اور ڈی میں دس دس کھلاڑی شامل ہیں۔
کیٹیگری بی:
ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی
کیٹیگری سی:
عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل
کیٹیگری ڈی:
احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم
نئے شامل ہونے والے کھلاڑی:
احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔
ترقی پانے والے کھلاڑی:
ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان
برقرار رہنے والے کھلاڑی:
عبداللہ شفیق ، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینٹرل کنٹریکٹ کا
پڑھیں:
عاقب جاوید نے بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
کراچی:قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔
ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر
قومی سلیکٹر عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں اگر بابراور رضوان بھی کریں گے تو وہ بالکل کھیلیں گے، دونوں کے ساتھ ڈسکشن بھی ہوئی اور انہیں گائیڈ لائنز دی ہیں کہ وہ اپنی کچھ چیزیں بہتر کریں۔