پی آئی اے نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سعید احمد سعید:پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، لاہورچوبرجی چوک میں کھڑےجہاز کی تزئین وآرائش کاآغاز، طیارےکیساتھ قائم سیارہ گاہ کوبھی بحال کیاجائےگا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق طیارےاورسیارہ گاہ کی بحالی کاکام14اگست تک مکمل کیا جائیگا، یوم آزادی پر عوام اوربچےنئےتیارکردہ جہازکی سیرکرسکیں گے۔
80کی دہائی سےگراؤنڈ کیاگیاطیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھوبیٹھاتھا، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کےدوران بھی طیارےپرگردکی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
پی آئی اےنےیورپ و برطانیہ کیلئےپروازیں بحال ہونےپراپنی ری برینڈنگ کافیصلہ کیا، چوبرجی طیارے کی بحالی ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگی۔
خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں بھی لگ رہی ہیں، طیارے کے کاک پٹ کو بھی بچوں کی دلچسپی کیلئے اصل حالت میں بحال جارہا۔
طیارے اور سیارہ گاہ کی سیر کے لئے بچوں کیلئے 100 ، بڑوں کیلئے ٹکٹ 150 روپے رکھی گئی، لاہور سے پہلے کراچی میں بھی عوامی مقام پر کھڑے طیارے کو بحال کیا گیا۔
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پشاور میں موجود گراؤنڈڈطیارے کو بھی جلد اصل شکل میں واپس لایا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔