پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔
پاکستان میں برطانوی سفیر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان کیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
برطانوی سفیر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: برطانوی سفیر پی آئی اے کے
پڑھیں:
پاکستانی طلبہ کے لئے برطانیہ میں مفت تعلیم کا سنہری موقع
پاکستانی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں شاندار موقع سامنے آ گیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن نے شیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو باصلاحیت، محنتی اور مڈ کیریئر پروفیشنلز کو برطانیہ کی معروف جامعات میں مکمل فنڈنگ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اسکالرشپ میں شامل مکمل ٹیوشن فیس،رہائش کے اخراجات، ویزا اور سفری اخراجات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ یعنی کامیاب امیدوار کو تعلیم کے دوران کسی بھی مالی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
کون کر سکتا ہے اپلائی؟
پاکستانی شہری
کم از کم دو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے
قیادت، سماجی بہتری اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیت رکھنے والے نوجوان
اہم تاریخیں
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 7 اکتوبر 2025
درخواستیں جمع کرنے کا آغاز: 5 اگست 2025
برطانوی ہائی کمشنر کا بیان
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ شیوننگ پروگرام پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیڈرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، اور اس میں کامیابی کے لیے امیدواروں کو اپنی صلاحیتوں، اثر و رسوخ اور عملی اقدامات کو مؤثر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔
پس منظر
شیوننگ اسکالرشپ کا آغاز 1983میں ہوا تھا، اور اب تک 160 سے زائد ممالک کے 60,000 سے زیادہ طلبہ اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
مزید معلومات
درخواست دینے کے لیے تمام ضروری تفصیلات اور فارم برطانوی ہائی کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔