صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ حکومتی اور نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافہ ہو گا۔
1938ءمیں قائد اعظمؒ نے کہا تھا ”مسلمان جھکنے کیلئے پیدا نہیں ہوا ،جھکانے کی کوشش کی تو بابر بن جائیگا، ٹیپو کی صورت میں نمودار ہو گا،مرجائے گا محکومی قبول نہ کریگا‘‘
صدر مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات خطے کے امن وا ستحکام کیلئے اہم ہیں،یورپی یونین پاکستان کی سرمایہ کاری و تجارتی شراکت دار ہے،صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،تجارت، ماحولیات اور علاقائی امن جیسے اہداف شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔
یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
صدر مملکت نے سبکدوش یورپی یونین وفد کی سربراہ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
مزید :