اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
گوجرانوالہ: 3 بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرون ملک جانے
پڑھیں:
کوہستان سکینڈل، پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا
ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان سکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔
کوہستان سکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، وارنٹ جاری نہیں کیا۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے ملزم مہتاب شاہ سے کہا کہ نیب آپ کو بلائے تو تفتیش میں تعاون کریں، آپ کو گرفتار نہیں کریں گے۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔