اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انتخابات میں 5 نشستوں کیلئے 21 امیدوار مدمقابل ہیں اور 6 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہر ووٹر 5 امیدواروں کو ووٹ دے سکے گا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جوڈیشل کمپلیکس میں جاری رہے گی۔ اسلام آباد بار کونسل نے امیدواروں کی فہرست اور پولنگ ججز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب خیبرپختونخوا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، سہیل آفریدی رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات عدالتوں میں تعطیل یکم نومبر کو
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے وجوہات ظاہر کیے بغیر بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کی، جس کے بعد کارروائی فوری طور پر روک دی گئی۔ عدالت نے نئی تاریخ دینے یا بینچ کی ازسرِنو تشکیل کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا جو اس اہم کیس کی سماعت دوبارہ کرے گا، تاہم اس حوالے سے عدالتِ عالیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔
 کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری
کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری