WE News:
2025-12-14@13:25:01 GMT

اسلام آباد میٹرو فیڈر بس کا روٹ تنازع کے باعث تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

اسلام آباد میٹرو فیڈر بس کا روٹ تنازع کے باعث تبدیل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان ٹول ٹیکس کے تنازع کے باعث اسلام آباد میٹرو فیڈر بس روٹ ایف آر-10 کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سی ڈی اے کو سنگجانی کے مقام پر این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد روٹ میں تبدیلی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر یہ روٹ گولڑہ موڑ میٹرو اسٹیشن سے ٹیکسلا تک این-5 کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، تاہم این ایچ اے نے ٹول فیس کے بغیر بسوں کو گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سی ڈی اے نے راستہ مرگلہ روڈ سے گزارنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نے بتایا کہ سی ڈی اے فی الوقت فیڈر سروس کے تسلسل کے لیے 50 فیصد سبسڈی فراہم کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو سفری سہولت ملتی رہے۔

ان کے مطابق متعدد بار این ایچ اے کو برقی فیڈر بسوں کے لیے ٹول فیس میں چھوٹ دینے کی درخواست کی گئی، تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ایف آر-10 روٹ پہلے 26 نمبر، ترنول، جی-15، جی-16، صفیہ روڈ، سرائے خربوزہ، ای-16، ای-17 اور سنگجانی سے ہوتا ہوا ٹیکسلا تک جاتا تھا، مگر اب متبادل راستے کے استعمال سے ان علاقوں کے رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کی کوشش ہے کہ جیسے ہی ٹول فیس کا معاملہ حل ہو، اصل روٹ بحال کیا جائے تاکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں اور سیکٹرز کو دوبارہ مرکزی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 26 چونگی سے ٹیکسلا تک برقی فیڈر بسوں کے لیے ٹول چھوٹ کا معاملہ باقاعدہ طور پر این ایچ اے کو ارسال کر دیا گیا ہے اور سی ڈی اے اس کے جواب کا منتظر ہے تاکہ سروس مکمل طور پر بحال کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد این ایچ اے سنگجانی میٹرو بس وزیر داخلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد این ایچ اے میٹرو بس وزیر داخلہ ایچ اے سی ڈی اے فیڈر بس کے لیے

پڑھیں:

بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، اپنی ذاتی دستاویزات بشمول پاسپورٹ غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، بیرون ملک ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں

متعلقہ مضامین

  • بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ