اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے تین ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کردیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جوڈیشل سروس اسلام آباد
پڑھیں:
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
—فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 11 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔