خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے ججز کی تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز عصمت اللّٰہ، حسینہ ثقلین اور سول جج مریم شہریار کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللّٰہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین اور سول جج مریم شہریار کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل سروس اسلام ا باد

پڑھیں:

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی

---فائل فوٹو 

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ اور ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر  راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کر دی تھی۔

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کاؤنٹرز بند کر دیے تھے جس کے نتیجے میں  مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے
  • خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے فیصلے تنازع کا شکار
  • خیبر پختونخوا، اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات
  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
  • ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • انتخابی شیڈول کے بعد جی بی کے تمام دس اضلاع میں ڈی آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری