فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کردی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، دونوں ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہادی علی چٹھہ

پڑھیں:

پوری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-24

 

 

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بجائے انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہونے کے باعث وقت مانگنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے تو ہمارا حکم معطل کروالیں ورنہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں ۔ جسٹس محسن اختر نے مزید کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور آڈیٹر جنرل کے اکاؤنٹ منجمد ہوںگے‘ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو کا جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے، ہم کوئی سخت آرڈر نہیں کرنا چاہتے ورنہ پھر آپ کو اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ نمائندہ اے جی پی آر نے استدعا کی کہ عدالت فروری کی تاریخ دے دے تب تک انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔  عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں  نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پوری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی
  • عارف علوی اکاؤنٹس منجمد کیس:تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنیکاحکم
  • عدالت عظمیٰ میں سماعت کیلیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
  •  مردہ شہری کے شناختی کارڈ بحال کرنے کی کیس کی سماعت
  • سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو