دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر دھند کے باوجود فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے تاہم آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر لائنز کی چار پروازیں منسوخ اور 32 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی تا کراچی، جدہ تا لاہور اور لندن تا اسلام آباد کی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی تا اسلام آباد کی سات پروازوں میں ایک سے ساڑھے تین گھنٹے تک تاخیر کی گئی۔
قومی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی پروازیں PK-300 اور PK-301 میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ اور ریاض کی پروازوں میں تین دن سے 19 گھنٹے تک تاخیر ہے۔
نجی ایئر کی لاہور سے جدہ اور ریاض کی دو پروازیں بھی 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
غیرملکی ایئر لائن کی لاہور سے جدہ کی پروازوں میں 13 گھنٹے تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
نجی ایئر کی لاہور سے کراچی کی دو پروازوں میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی پروازوں میں آٹھ گھنٹے تاخیر ہے۔
قومی ایئر لائن کی لاہور سے کوئٹہ کی دو پروازوں میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ تاخیر کا شکار ایئر لائن کی پروازوں میں گھنٹے تاخیر کی لاہور سے اسلام آباد نجی ایئر
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔