معروف برطانوی گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔
یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 2020 میں آنجہانی گلوکار نے خود پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک دن میں 2 سال کی تنخواہ، یو اے ای میں اسٹیٹ ایجنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ بروکرز کمیشن کی بنیاد پر لاکھوں درہم کما رہے ہیں، بعض ایجنٹس ایک ہی دن میں اپنی 2 سال کی تنخواہ کے برابر رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات: نئی امیگریشن پالیسی، اب گولڈن اور بلیو ویزا کن لوگوں کو ملے گا؟
خلیج ٹائمز کے مطابق سابق ایئر ہوسٹس تمارا کورٹان نے وبا کے دوران ملازمت ختم ہونے کے بعد رئیل اسٹیٹ کا رخ کیا اور ایک ہی لانچ ایونٹ میں 3 خریداروں کو دو، 2 فلیٹس دلوا کر اپنی پچھلی نوکری کی 2 سالہ آمدن ایک دن میں حاصل کی۔
مزید پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں نئے منصوبے، گولڈن ویزا اسکیم اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے بروکرز کے لیے پرکشش مواقع پیدا کیے ہیں، تاہم یہ پیشہ غیر یقینی آمدن اور سخت مسابقت کی وجہ سے خطرات سے بھی خالی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 سال کی تنخواہ اسٹیٹ ایجنٹ گولڈن ویزا اسکیم