وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور دفاعی و اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر بات چیت کی گئی۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کی طرف سے تعلقات کو گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل، دفاعی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے کے لیے مزید ایئرلائنز شامل کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعمیری بات چیت کو جاری رکھنے اور پاکستان و برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ایران کے صدر کی جانب سے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟