سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔

قصرِ یمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

 ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمٰن نے استقبال کیا۔  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار،  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات عطا تارڑ ،  معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن  ثاقب بھی وفد کا حصہ ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس دوران دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، عالمی اور علاقائی امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اور  کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو بھی ہوگی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
  • شہباز شریف، شہزادہ سلمان ملاقات: سعودی ولی عہد کا پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال