شہباز شریف، شہزادہ سلمان ملاقات: سعودی ولی عہد کا پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی ولی عہد نے عزم کیا ہے کہ پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم پاکستان نے سعودی قیادت کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید بنانے کا عزم کیا۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: صحرا کو کیسے قابل کاشت بنائیں؟ پاکستان سعودی عرب سے مدد لینے کا خواہاں
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دوطرفہ تعاون سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دوطرفہ تعاون سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز سعودی ولی عہد شہباز شریف
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔