چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بنگلہ دیشی عوام  کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار

گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے جیسے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ مختلف پلیٹ فارمز پر گمراہ کن اور تقسیم پیدا کرنے والی معلوماتی مہمات ایک ابھرتا ہوا چیلنج بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش آرمی نے پاک فوج سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ مسترد کردی

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار اطمینان بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیف دفاعی تعاون ملاقات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہار اطمینان بنگلہ دیشی ا رمی چیف چیئرمین جوائنٹ چیف دفاعی تعاون ملاقات وی نیوز کیا گیا

پڑھیں:

پاک فوج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش میں عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سرکاری دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نذم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس۔ ایم۔ کامرول حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی ماحول اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات باہمی احترام اور مساوی خودمختاری کی بنیاد پر مزید مستحکم کیے جائیں گے۔ دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عسکری سطح پر روابط اور متعلقہ اقدامات میں توسیع کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کے علاوہ اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات کی۔ بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، اُن کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے آغاز پر سیناکنجو پہنچنے پر ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ انہوں نے ’شکھا انیربان‘ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی آرمی چیف سے ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • پاک فوج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش میں عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
  • جنرل ساحر شمشاد کی چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال