Islam Times:
2026-06-03@07:38:03 GMT

ایران ایک اہم اور اثرگذار ملک ہے، عراق

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

ایران ایک اہم اور اثرگذار ملک ہے، عراق

عراقی نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ عراق نے دمشق کی نئی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے جو دو اہم شعبوں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمسایہ ملک عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے خطے کی تازہ صورتحال اور اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلۂ فلسطین منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا، خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا اور اس نوعیت کے واقعات بار بار پیش آتے رہیں گے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق السودانی نے غزہ بحران کے انتظامی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ عراق امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ غزہ کے مستقبل سے متعلق منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور اسے انسانی بحران کے خاتمے کی سمت ایک مثبت قدم سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک اہم اور اثرگذار ملک ہے، اور اس کے ساتھ احترام اور براہِ راست مکالمے کے ذریعے تعلقات استوار کیے جانے چاہییں۔ وزیراعظم نے بغداد واشنگٹن تعلقات کے بارے میں کہا کہ عراق کے تعلقات امریکہ کے ساتھ حقیقی شراکت داری اور باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہییں، نہ کہ یکطرفہ فیصلوں پر۔ السودانی نے بتایا کہ عراق نے اپنے مالیاتی نظام کی اصلاحات میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے، اور حکومت اس عمل کو مزید وسعت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اب عراق کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔

وزارتِ دفاع کے اندازوں کے مطابق اس تنظیم کے صرف 400 سے 500 جنگجو چھوٹے گروہوں کی صورت میں شام کی سرحد اور شمال مشرقی علاقوں میں باقی رہ گئے ہیں۔ السودانی نے تصدیق کی کہ امریکی فوجی مشیران کا ایک محدود دستہ اب بھی عین‌الاسد فوجی اڈے پر موجود رہے گا جو شام کی سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے امور میں عراقی فورسز کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عراق نے دمشق کی نئی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے جو دو اہم شعبوں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: السودانی نے کہ عراق کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری
  • مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا