Islam Times:
2026-07-24@04:16:11 GMT

کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ناصر حسین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ناصر حسین شاہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں پہلے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے، کراچی میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ٹریفک چالان کے قوانین عوام کی حفاظت، کسی سزا کیلئے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کوئینز پارک سلطان آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ سلطان آباد کے مسائل سمیت دیگر عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں پہلے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے، کراچی میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی میں ٹریفک کے نے کہا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن