مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورو اسٹار ٹرین کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا پہلا بیڑا خریدا جا رہا ہے۔ اس ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس – پیرس اور برسلز – ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہونگے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ یورو اسٹار کی طرف سے 30 ٹرینوں کے ابتدائی آرڈر کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مزید 20 کے لیے آپشن موجود ہے مکمل طور پر اس برقی بیڑے کا نام یورو اسٹار سیلسٹیا رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورو اسٹار
پڑھیں:
پاکستانی ویمنز فٹبال کیلئے تاریخ ساز لمحہ، پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں انٹری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا ویمنز سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملکی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیش رفت کا اعتراف ہے۔
پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت سے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے نتیجے میں قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فیفا ویمنز سیریز 2026 کا انعقاد مارچ اور اپریل میں کیا جائے گا، جب کہ اس سیریز کے ابتدائی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں کیے جانے کا امکان ہے۔