پی ٹی اے کا ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین زیرو بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایم اوز کے قریبی تعاون سے باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
کلاؤڈفیئر نظام میں تکنیکی خرابی،پاکستانی اہم اداروں کی ویب سائٹس غیرفعال
برطانیہ(ویب ڈیسک)برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ کلاوڈ فیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث مختلف ویب سائٹس، چیٹ جی پی ٹی اور ایکس سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہو گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔
کلاؤڈ فیئر میں تکنیکی خرابی سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، کلاوڈ فلیئر کمپنی کا کہناہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کلاوڈ فیئر میں خرابی کے باعث اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،این سی سی پی ایل ، سی ڈی سی کی ویب سائٹس متاثر ہوئیں ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں این ڈی ایم کےسودے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستانی ادارے ویب سائٹ رن اور سائبر سیکیورٹی کیلئے امریکی کمپنی کلاؤڈ فیئر پر انحصار کرتے ہیں۔ سابق چیئرمین چیئرمین پاشا زوہب نے کہا کہ پاکستان کواپنا کلاؤڈ فلیئرسسٹم بنانا چاہئے، پاکستانی آئی ٹی ماہرین میں صلاحیت موجود ہے، حکومت پاکستان سپورٹ کرے تو مقامی کلاؤڈ فیئر تیار ہو سکتاہے۔
پی ٹی اے کا کہناہے کہ ایکس اورکلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی سروس بندش کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطےمیں ہے، سروس کی مکمل بحالی تک صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔