فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : فرانس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور طویل مدتی امداد اور ترقیاتی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی سفارت کاری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔
فرانس نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کو فوری طور پر 1 کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی طویل مدتی امداد اور تکنیکی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ صحت و حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے فرانس نے یونیسیف کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 لاکھ یوروز (تقریباً 327 لاکھ امریکی ڈالرز) کی امداد فراہم کی جس سے تقریباً 19 لاکھ خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچا۔
متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
پاکستان نے برقی گاڑیوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے فرانس کے ’گرین فنڈ‘ سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی جس پر فرانس نے برقی گاڑیوں کی تبدیلی اور توانائی اصلاحات میں تکنیکی و مالی تعاون پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔ اس دوران پاکستان اور فرانس نے ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔
فرانس نے توانائی، شہری ترقی، ماحولیاتی پائیداری، میونسپل سروسز اور ٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔
لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج
واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے جن منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا گیا ہے ان میں سے تقریباً 14منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے اور کئی منصوبے ایسے ہیں جو کہ پائپ لائن میں ہیں اور اس عمل میں فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کا کردار شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرانس نے پاکستان کے 189.
پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد:
پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
Tagsپاکستان