وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر خزانہ خیبر پی کے سے ٹیلیفونک رابطہ، جانی نقصان پر افسوس، تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورحالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے خیبر پی کے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے مشکل گھڑی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں وفاق، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ علی امین کی قیادت میں اپنے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے کوئی قصر نہیں چھوڑے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پی کے
پڑھیں:
بارشوں سے تباہی: گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے پی کو فون، ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔