آئی فون ایکس فولڈ صارفین کو کب دستیاب ہوگا، پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایپل کا نیا فولڈایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی سطح پر تقریباً 2 ہزار 258 امریکی ڈالر ہوگی۔
یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟
آئی فون ایکس فولڈ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل اور ایس ایل 3ڈی کیمرہ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون کی ویڈیو ریکارڈنگ صلاحیت 4کے ریزولوشن تک ہوگی۔
ڈیزائن کے اعتبار سے فون گلاس فرنٹ اور بیک کے ساتھ اسٹین لیس اسٹیل فریم پر مبنی ہے جبکہ یہ ڈیوائس پانی اور گرد و غبار سے محفوظ (IP68) بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا، چین ٹیکنالوجی وار: ہواوے کی ایپل کو ٹکر، پہلا ٹرپل فولڈنگ فون لانچ کردیا
ڈسپلے میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں ڈولبی وژن، ایچ ڈی آر 10 اور 120 ہرٹز ٹچ سینسنگ شامل ہے۔
دیگر خصوصیات میں ایپل اے14 بایونک چپ سیٹ، فیس آئی ڈی، ڈولبی اٹموس ساؤنڈ، وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون ایپل ایکس فولڈ پاکستان ٹیکنالوجی فولڈایبل اسمارٹ فون قیمت کیمرہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون ایپل ایکس فولڈ پاکستان ٹیکنالوجی کیمرہ دستیاب ہوگا میگا پکسل ا ئی فون
پڑھیں:
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ اپر کوہستان اسکینڈل میں چالیس ارب سے زائد رقم قومی خزانے سے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر نکالی گئی مذکورہ سکینڈ ل میں سی اینڈ ڈبلیو، اکاونٹس آفس، نیشنل بینک داسو کے ملازمین اور دیگر پرائیویٹ ٹھکیدار اور نجی تعمیراتی فرمز اور کمپنیوں کے لوگ شامل ہیں۔