2025-10-04@23:45:09 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«میگا پکسل»:
سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے طلبہ کے لیے بہترین پروڈکٹیویٹی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کردیا سام سنگ نے برلن میں منعقدہ سام سنگ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 2025 میں اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) کا باضابطہ طور پرمتعارف کروایا،کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون فلیگ شپ معیار کے فیچرز کے ساتھ نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔ اسکرین اور ڈیزائن گلیکسی ایس 25 ایف ای میں 6.7 انچ کا بڑا ڈائنامک ایمولیڈ 2 ایکس ایل ٹی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ بیٹری اور...
اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایپل کا نیا فولڈایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی سطح پر تقریباً 2 ہزار 258 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ آئی فون ایکس فولڈ میں...
ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 17 کو لانچ کے لیے سرٹیفیکیشن موصول ہوگئی ہے۔ ایک دوسری ویب سائٹ کی جانب فون کے حوالے سے ہونے والی مختلف لیکس کو پیش کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں گلیکسی اے 17 کو کالے اور سلور رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فون فائیو جی ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں کہ کمپنی پچھلے برس لانچ کیے گئے اس کے گزشتہ ماڈل کی طرح فون کا فور جی ورژن میں بھی ریلیز کرے گی یا نہیں۔ ان رینڈرز سے متعلق بتانے والے ذرائع نے فون میں Exynos 1380...
قطر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ سال 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے انتخابی عمل پر بات چیت میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟ قطر اولمپک کمیٹی (QOC) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک اپنی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، ترکی، بھارت اور چلی پہلے ہی 2036 گیمز کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب قطر بھی عالمی کھیلوں کی سب سے بڑی اس تقریب کی میزبانی کا خواہاں ہے۔...
موٹورولا نے اپنا اسمارٹ فون جی 55 گزشتہ برس اگست میں متعارف کرایا تھا اور کمپنی اب اس کے اگلے ورژن جی 56 کے لانچ کی تیاری کر رہی ہے۔ مارچ میں اس فون کی قیمت کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی تھیں اور اب لیکرز نے فون کے متعلق مزید تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔ جی 56 میں 6.72 انچ کی 2400x1080 ایل سی ڈی اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز، 1000-نِٹ پِیک برائٹنیس اور اس کے اوپر گوریلا گلاس 7 آئی ہوگا۔ فون میں f/1.8 اپرچر کا 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا ہوگا اور جس میں سونی کا لیٹیا LYT-600 سینسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ f/2.2 اپرچر کا 8 میگا...
سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کے حوالے سے معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈیوائس کی لانچ کے حوالے سے دستاویز لیک ہوئی تھی جبکہ آج اس کے متعلق مزید معلومات لیک کر دی گئی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں ایس 25 ایچ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں 256 جی بی ورژن کی قیمت 1249 یورو جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 1369 یورو ہوگی۔ لیک میں مزید بتایا گیا کہ فون میں 6.7 انچ کی 1440x3120 AMOLED اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ فون میں ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی لگا ہوگا۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس سیرامک 2 جبکہ پشت پر گوریلا گلاس ورچو 2 کی...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے جبکہ ایک قابلِ بھروسہ ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ آنے کے متعلق بتایا ہے۔ ایکس پر آئی فون ایس ای 4 کی افواہوں سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا تھا کہ آئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی افواہ درست ہے۔ ڈمی آئی فون ایس ای 4 کی لیک تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس...
کیمروں آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے جس میں سب کو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز چاہیے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کے بارے میں سوچا ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسل پائے جاتے ہیں؟ انسانی آنکھ تقریباً 576 میگا پکسلز (ایم پی) کے برابر ہے۔ مطلب دنیا و آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور شفافیت سے دیکھنے کیلئے انسانی آنکھ کو 576 ایم پی درکار ہوتے ہیں۔ میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے۔ ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ مقامی تفصیلات کی مقدار...