برطانیہ: چینی خاتون کو 5.5 ارب مالیت کے بٹ کوائن کی برآمدگی کے بعد سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں چینی خاتون کو ساڑھے 5ارب پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن کی ضبطی کے بعد سزا سنائی گئی، جسے پولیس نے دنیا کی واحد سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ضبطی قرار دیا ہے۔ 47 سالہ زیمین کیان نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں بٹ کوائن کی شکل میں غیر قانونی طور پر بڑی رقم حاصل کرنے اور رکھنے کے الزام میں جرم قبول کیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہری، جسے یادی زانگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 ء اور 2017 ء کے درمیان چین میں ایک بڑے فراڈ کی قیادت کی جہاں اس نے ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کو دھوکا دیا۔ پولیس نے کہا کہزانگ نے ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ متاثرین کو دھوکا دے کر چین میں بڑے پیمانے پر بٹ کوائن کے اثاثوں میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقوم کو محفوظ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بٹ کوائن
پڑھیں:
اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔ منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے ۔