چین ، سابق وزیر زراعت تانگ رین جیان کو رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تانگ رین جیان نے 2007 سے 2024 کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے نقدی اور جائیداد سمیت 26کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 76 لاکھ ملین ڈالر) کی رشوت وصول کی، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی نے نومبر 2024 میں تانگ رین جیان کو پارٹی سے نکال دیا تھا،6 ماہ بعد انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ تیز رفتار کارروائی غیر معمولی قرار دی گئی ہے، جو وزیرِ دفاع لی شانگ فو اور ان کے پیش رو وی فینگہے کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی طرز پر ہے۔
صدر شی جن پنگ نے 2020 میں چین کے داخلی سیکیورٹی اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا تاکہ پولیس، استغاثہ اور عدلیہ کی مکمل وفاداری اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
تانگ رین جیان 2017 سے 2020 تک مغربی صوبے گانسو کے گورنر رہے، اس کے بعد وہ وزیرِ زراعت و دیہی امور کے منصب پر فائز ہوئے۔
صدر شی جن پنگ نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ بدعنوانی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تانگ رین جیان
پڑھیں:
ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی
ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔
ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔
گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔
گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu