بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا
تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے، حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہی تمام کارکنوں اور قیادت کا حتمی مقصد ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد