عوام نے فیصلہ سنا دیا اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا، تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے، کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، مخالفین نے بغضِ عمران خان کی عینک لگا رکھی ہے، مینڈیٹ چور حکومت سن لے، عمران خان کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہی تمام کارکنوں اور قیادت کا حتمی مقصد ہے، جعلی حکومت سے نجات ہی ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء) حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا ، مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے ۔ تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں نظرثانی شدہ اہداف کے مطابق جاری ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 864 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا تاثر ابتدائی 14 ہزار 130 ارب روپے کے ہدف کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔معاشی حالات میں تبدیلی کے بعد آئی ایم ایف کی مشاورت سے ریونیو ہدف تقریباً 13 ہزار ارب روپے تک ایڈجسٹ کیا گیا۔ مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،درآمدات اور عالمی صورتحال میں تبدیلی کے باعث اہداف پر نظرثانی معمول کا مالی عمل ہے، نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کیتحت ایف بی آر کی کارکردگی مضبوط،11 ماہ کا تقریباً مکمل ہدف حاصل کیا گیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے۔(جاری ہے)
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مئی میں ایف بی آر نے ماہانہ ہدف کا 97 فیصد جبکہ 11 ماہ کے ہدفکا 99.8 فیصد حاصل کیا، موجودہ کارکردگی ریونیو بحران یا بڑے ٹیکس شارٹ فال کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے، جون 2026 کا 1 ہزار 727 ارب ریونیو ہدف 15 فیصد اضافے کے ساتھ نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کے مطابق قابل حصول ہے، کاروباری طبقے اور سرمایہ کار غیر معمولی ٹیکس اقدامات سے متعلق قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، مالی معاملات پر تبصرہ پرانے اہداف کے بجائے موجودہ معاشی حقائق اور درست اعداد و شمار پر ہونا چاہیے۔