پی ٹی آئی جلسے میں ہلڑبازی، گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، خواتین پنڈال چھوڑ کر باہرنکل گئیں
کارکنان کا احتجاج ،نہیں نہیں کے نعرے ،علی محمد خان کوجوتے دکھانا شروع کردیے
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہلڑ بازی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو ہونے والا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، اس موقع پر خواتین پنڈال چھوڑ کر جلسہ گاہ سے باہرنکل گئیں اور شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔جلسے میں اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، انھوں نے علی امین گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔احتجاج کرنے والے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف نعرے لگائے اور بوتلیں بھی پھینکی، کارکنان کے ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے کے بعد علی امین گنڈاپور کو خطاب چھوڑنا پڑ گیا۔علی امین گنڈاپور نے مائیک چھوڑا تو علی محمد خان نے خطاب شروع کردیا، احتجاجی کارکنان نے علی محمد خان کیخلاف بھی نعرے لگائے، جوتے دکھانا شروع کردیے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پنڈال میں
پڑھیں:
پشاور جلسہ: قوم فوج کیساتھ، عدلیہ بانی، کارکنوں کو انصاف دے، گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا جنگ حقیقی آزادی کا ہے۔ پشاور جلسہ کے ذریعے عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ انصاف پر مبنی فیصلے کریں بانی‘ اہلیہ اور کارکنوں کو انصاف دیں۔ آئین کی پاسداری اس ملک میں سب پر فرض ہے پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے ہونیوالے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آئین کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھائیں گے اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی انڈیا کے ساتھ جنگ میں بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پوری قوم اکٹھی کھڑی ہے۔ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کراو‘ آپریشن کے حق میں نہیں اس دوران جلسہ عام میں کارکنوں نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے خواتین کے پنڈال میں گھس گئے جس کے باعث خواتین پنڈال چھوڑ کر جلسہ گاہ سے باہر نکل گئیں۔ کارکن کرسیوں پر بیٹھ گئے، پولیس نے دھکے دیکر باہر نکال دیا۔ اس دوران پنڈال میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ پنڈال میں کارکنوں نے بوتلیں پھینکیں اور ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے لگائے تاہم کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلیٰ نے تقریر جاری رکھی۔ قبل ازیں پنڈال میں وزیراعلیٰ کا بھر پور استقبال کیا گیا دیگر قائدین نے بھی جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ گنڈا پور نے کہا تمام ادارے جب تک آئین کے تحت کام نہیں کریں گے آواز اٹھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام فوج کا ساتھ دیں۔وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے خطاب میں کہا پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ عوام فوج کا ساتھ دے۔ گنڈاپور نے کہا میں عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی‘ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو انصاف دیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہماری آواز سنی جائے۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں۔