یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

کیف(سب نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے، جبکہ مزید دو نظام رواں خزاں میں فراہم کیے جائیں گے۔زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نظام یوکرین میں ایک ماہ سے فعال ہے اور اس سے روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کو خدشہ ہے کہ سردیوں میں روسی حملے ہیٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔صدر زیلنسکی نے یہ بیان نیویارک سے واپسی پر دیا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔روس کے یوکرین پر 2022 میں حملے کے بعد اسرائیل نے ابتدا میں غیر جانبدار پالیسی اپنائی تھی، تاہم روس کے ایران کے قریب ہونے اور غزہ کی جنگ پر اسرائیل کے خلاف ماسکو کے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناو آ گیا۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں امریکا اور یوکرین کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری پر کئی اجلاس ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت واشنگٹن سے 90 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی سیلاب متاثرین کیلئے چین سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیورکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، خفیہ ڈیٹنگ کرنے والے اس جوڑے کی منگنی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وجے اور رشمیکا نے 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں منگنی کی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وجے دیورکونڈا اور رشمیکا دلہن اور دلہے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا کہ کیا یہ ان کی اصل منگنی کی تصویر ہے۔ تاہم بعد میں یہ واضح کیا گیا کہ تصویر ان کی مشہور فلم گیتھا گووندم کے ایک منظر کی ہے، نہ کہ حقیقی زندگی کی تقریب سے تعلق رکھتی ہے۔

تاحال نہ وجے دیورکونڈا اور نہ ہی رشمیکا مندانا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے، اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے کوئی بیان یا تصویر موجود نہیں۔

یاد رہے کہ یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے مشہور ہے، تاہم ان کے درمیان ممکنہ رشتے کی خبریں ماضی میں بھی کئی بار سامنے آ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف: 7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے
  • رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل
  • پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام پر منتقل
  • امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
  • مثبت اور تعمیری صحافت پاکستان اور ایران کو مزید قریب لا سکتی ہے، مہران مواحد فر
  • امریکا یوکرین کو روسی شہروں پر حملوںکی معلومات فراہم کریگا
  • امریکا: یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
  • غزہ کی جانب بڑھنے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیل کا سائبر حملہ، مواصلاتی نظام مفلوج کر دیا
  • قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائیگا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے