Express News:
2025-05-03@06:55:39 GMT

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کے حوالے سے مزید معلومات لیک!

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کے حوالے سے معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈیوائس کی لانچ کے حوالے سے دستاویز لیک ہوئی تھی جبکہ آج اس کے متعلق مزید معلومات لیک کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین لیک میں ایس 25 ایچ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں 256 جی بی ورژن کی قیمت 1249 یورو جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 1369 یورو ہوگی۔

لیک میں مزید بتایا گیا کہ فون میں 6.

7 انچ کی 1440x3120 AMOLED اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ فون میں ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی لگا ہوگا۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس سیرامک 2 جبکہ پشت پر گوریلا گلاس ورچو 2 کی شیٹ لگی ہوگی جبکہ فریم ٹائٹینیم کا بنا ہوگا۔

ڈیوائس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسر لگا ہوگا اور اس کے ساتھ 12 جی بی ریم ہوگی۔

مرکزی کیمرا 200 میگا پکسل اور f/1.7 اپرچر اور او آئی ایس جبکہ الٹرا وائڈ کیمرا 12 میگا پکسل اور f/2.2 اپرچر کا ہوگا۔

ہینڈ سیٹ آپریٹنگ اینڈرائڈ 15 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا جس میں ون یو آئی 7 شامل ہوگا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز

پہلگام کا واقعہ ہوا تو میاں نواز شریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے، انہوں اپنا علاج مؤخر کیا اور واپس 24 اپریل کو پاکستان پہنچے۔
وی نیوز کے مطابق لندن میں صحافیوں نے نواز شریف سے پہلگام واقع کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف نے اس پر کوئی بات نہیں کی۔
لیگی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے سفارتی محاذ پر کافی سر گرم ہیں، اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف ،نواز شریف کے پاس جاتی عمرہ آئے اور انہوں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے میاں نواز شریف کو مکمل بریف کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق پہلگام واقع کے بعد بھارت پاکستان پر کس بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، جس کے بعد سوموار کو نواز شریف نے قطر کے کچھ دوستوں کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
نوازشریف نے انہیں بتایا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو اس خطے کے حوالے سے اچھا نہیں ہوگا۔
لیگی ذرائع نے بتایا نواز شریف چاہتے ہیں بات چیت کر کے اس مسئلے کا حل نکالا جائے ،جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ اس معاملے پر دنیا کو آگے آنا ہوگا کیونکہ دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں، بھارت ازخود سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا کیونکہ اس معاہدے میں ورلڈ بینک ضامن کے طور پر شامل ہے۔
لیگی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی سفارتی محاذ پر پاک، بھارت کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے جلد مثبت نتائج آئیں گے

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، قائد ملت جعفریہ کیجانب سے ادویات کا عطیہ، علی ہادی نے ڈی ایچ او کے حوالے کر دیں
  • مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی
  • پاس ورڈ کا عالمی دن: کیسپرسکی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائے گئے پاسورڈ ز کے حوالے سے خبردار کر دیا
  • اسیروں کی رہائی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کا بیان، لواحقین بھڑک اٹھے
  • امریکی ٹیرف کے حوالے سے سام سنگ کا انتباہ جاری!
  • نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز
  • خیبرپختونخوا میں میگا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا،سپیکر اسمبلی
  • آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق معلومات لیک، نیا دعویٰ سامنے آگیا
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میگا پراجیکٹ