اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ،علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
یروشلم (اوصاف نیوز) اسرائیل میں لگنے والی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر اسرائیل میں قومی ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم بھی دے دیا ۔120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف
حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسرائیل کی تاریخ میں لگنے والی اب تک کی سب سے بڑی آگ ہوسکتی ہے، حکام کے مطابق آگ صبح ساڑھے 9 بجے لگی جو تیز ہوا کے باعث پھیلتی چلی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
تاہم آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو سروسز نے اب تک 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے جن میں سے 12 کو ہسپتال لے جایا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں آج ہلاک فوجیوں کی یاد میں قومی دن منایا جارہا تھا جبکہ آگ لگنے کے بعدکل ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی ، صدرٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
حسن ابدال: برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
حسن ابدال میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں 10 افراد سوار تھے، 5 کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 5 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔
بعدازاں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔