اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہر کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ سیدپور کے مقام پر 91 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں

بارش کے باعث حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 10 افراد میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایبٹ آباد اور کھوئی رٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، جس پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ این ڈی ایم اے نے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 افراد لاپتا اسلام آباد جھاری کس حسن ابدال راولپنڈی موسلادھار بارش.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 5 افراد لاپتا اسلام آباد جھاری کس حسن ابدال راولپنڈی موسلادھار بارش موسلادھار بارش علاقوں میں

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل