کراچی:

شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔

ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔

زخمی ملزم دلاور حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر تین ملزمان فیصل، ذیشان اور محمد الیاس کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی، پرس اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال منتقل گرفتار کر

پڑھیں:

بولان میں دھماکہ ، دو راہگیر زخمی 

سٹی 42:  بولان کے علاقہ ڈھاڈر ایر یگیشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا

 ایس ایچ او ڈھاڈر پولیس کے مطابق   دھماکہ سے دو راہگیر زخمی  ہوئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ،دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا 

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق زخمیوں کی شناخت لعل محمد اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے 

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

متعلقہ مضامین

  • شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم جاں بحق
  • کراچی، زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی:  مبینہ مقابلے کے دوران دو  ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسمگلنگ کیخلاف آپریشن میں کروڑوں  کی منشیات برآمد، خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
  • کراچی: خاتون پولیس اہلکار کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش
  • بولان میں دھماکہ ، دو راہگیر زخمی