اسلام آبادمیں نئی ماڈل جیل فعال،پولیس نفری تعیناتی کو حتمی شکل دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کی نئی ماڈل جیل ایچ 16 کو فعال کیے جانے کے بعد جیل کی سکیورٹی کیلئے پولیس نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تعیناتی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو پولیس نفری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی مخصوص شرائط کے تحت ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جسمانی و ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ پچاس سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو تعیناتی کے لیے نااہل قرار دیا گیا جبکہ محکمانہ سزا یافتہ اہلکار بھی اس عمل سے باہر ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، صرف وہ اہلکار جنہوں نے کم از کم تین سال کی سروس مکمل کر لی ہے، وہ اس تعیناتی کے اہل ہوں گے۔
تمام ڈویژنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ پانچ روز کے اندر اندر مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔ ماڈل جیل H-16 میں تعیناتی کے لیے اہلکاروں کے ناموں کی حتمی منظوری اعلیٰ حکام کی جانب سے دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل جیل میں پولیس فورس کی تعیناتی نہ صرف سیکیورٹی کے تقاضوں کو پورا کرے گی بلکہ جیل انتظامیہ کو مؤثر طریقے سے فعال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔
یاد رہے کہ ایچ 16 میں تعمیر کی جانے والی یہ جیل جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اسے اسلام آباد کی پہلی ماڈل جیل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی، اصلاح، اور انتظامی معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ چندروزقبل ایک سینئرصحافی نے دعویٰ کیاتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے جلداسلام آبادمیں نئی جیل میںمنتقل کیاجائے گاتاہم اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی تصدیق یاتردیدسامنے نہیں آئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ماڈل جیل
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے.
ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پر موجود ہوں گی، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اورفارن آفس ناکوں پر سہولت ہو گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہری لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، لائسنس یا پرمٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو موقع پر پرمٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناکوں پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ مہم شہریوں میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز