بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
ننھا عبد الہادی، جو اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے ہمراہ پکنک پر گیا تھا، قیامت خیز حادثے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسرٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے کی لاش دو دن کے بعد مل گئی۔ ملک میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں طوفانی سیلابی ریلوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوئے ہیں۔ اسی دوران چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ پر آنے والے سیلابی ریلے میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بچے عبد الہادی کی لاش 2 دن بعد تلاش کر لی گئی۔ ننھا عبد الہادی، جو اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے ہمراہ پکنک پر گیا تھا، قیامت خیز حادثے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے گزشتہ شام سات بجے کے قریب بابوسر کے علاقے ڈاسر میں بچے کی لاش کو نالے میں دیکھا اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔
جس پر گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے نکالا اور چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اسکردو سے واپسی کے سفر پر تھا جب وہ بابوسر ٹاپ کے مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا۔ حادثے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کے دیور فہد اسلام موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ ڈاکٹر مشعال کا کمسن بیٹا عبد الہادی لاپتا ہو گیا تھا جس کی تلاش کا عمل جاری تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر مشعال فاطمہ عبد الہادی لاپتا ہو گیا تھا کی لاش
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔