نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کی جولائی کے مہینے کیلئے پاکستان کی صدارت کی مدت کے اختتام پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں اقوام متحدہ میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان، اعلیٰ یو این حکام، ممتاز شہریوں اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے استقبالیہ میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ان کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر سابق سفیر منیر اکرم کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے ایجنڈا آئٹمز کے علاوہ دو اہم تقاریب کا اہتمام بھی کیا جن میں ’’کثیرالجہتی تعاون اور تنازعات کے پرامن تصفیہ کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کا فروغ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مباحثہ بھی شامل ہے ،اس اجلاس کے اختتام پر 15 رکنی کونسل نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا جس میں تمام رکن ممالک سے تنازعات کے پرامن تصفیہ سے متعلق کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، دوسرا اہم اجلاس اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مابین تعاون بڑھانے پر مرکوز تھا، جس کے بعد ایک صدارتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

پاکستان نے ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول مسئلہ فلسطین‘‘کے موضوع پر سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی بھی صدارت کی۔ تمام اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلامتی کونسل کی پاکستان کی کی صدارت

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 28 پیسے کی کمی سے 282 روپے 67 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔ دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس
  • چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور
  • پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات اور بار کے کردار پر زور
  • یوم آزادی تقریبات؛ سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن 10 اگست کو منعقد ہوگا
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
  • پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مسئلہ جموں و کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ