data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونی کیشن ڈیزائن کے زیر اہتمام تین روزہ فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔12ستمبر سے14ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں اگلی نسل کے ابھرتے ہوئے فلم سازوں ، تخلیق کاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا ، فلم فیسٹیول میں مختلف اصناف میں مختصر دورانیہ کی 37 فلمیں پیش کی گئیں جن میں دستاویزی اور اینیمیشن کیٹگری پہلی مرتبہ پیش کی گئی تھیں۔ فلموںکی نمائش ، ورکشاپش، پینل مباحثہ نے سیکھنے، اشتراک اور تخلیقی تبادلہ کا ایک متحرک موقع فراہم کیا۔فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 12ستمبر کو منعقد ہوئی جس میں ”سوشل میڈیا فلم میکرز:سیلوراسکرین سے ڈیجیٹل سکرینز تک“ کے موضوع پر فکری پینل مباحثہ ہوا جس میں علی گل پیر، اسد الحق، پتانگیر اور آذان سمیع خان نے سیر حاصل گفتگو کی جبکہ مباحثہ کی نظامت کے فرائض فیبی ہارون نے ادا کیے۔فیسٹیول کے دوسرے دن فلموں کی نمائش کی گئی اور سٹمیولس پروڈکشنز کی طرف سے ” اے آئی : فلم اور ایڈوائزرنگ میں نئے امکانات“ کے موضوع پر مباحثہ منعقد کیا گیا۔فیسٹیول کا اختتام 14ستمبر کو ہوا جس میں مختلف فلموںکی نمائش کے علاوہ ”کیمرے کی نظر سے تعلیم: تدریس میں فلموں کا انضمام“ کے موضوع پر پینل مباحثہ ہوا جس میں عطیہ زیدی، سیفی، حسن، گل زیب شکیل اور فاروق رند نے موضوع پر گفتگو کی۔ ہفتے کے اختتام پر چھ جامع ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں جن کی قیادت مریم علی، ایس او سی فلمز، رواز حماس، اسٹیفن اینڈریو، عدنان سید، رشنا صدیقہ عابدی، خرم خان اور انید فریدی نے کیں۔ ان ورکشاپس نے شرکا کو فلم سازی کی بدلتی دنیا کے بارے میں عملی مہارتیں اور قیمتی بصیرت فراہم کی۔ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم، بہترین اسکرین پلے، بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ہدایت کار، بہترین ایڈیٹنگ، بہترین ساﺅنڈ ڈیزائن، بہترین پروڈکشن ڈیزائن، بہترین انیمیشن اور بہترین ڈاکومینٹری پر ایوارڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ یوتھ فلم اور آئیڈیا ٹو اسیکرین بوٹ کیمپ کیٹیگریوں کے تحت اضافی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ آئی وی ایس میں ہیڈ آف کمیونیکیشن ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ الفیہ ہالائی نے کہا : آئی وی ایس فلم فیسٹیول فلموں کی نمائش کے علاوہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جہاں نوجوان فلم سازوں کواپنی صلاحیتوںکے اظہار کیلئے اعتمادملتا ہے ، انڈسٹری کے ماہرین سے جڑتے ہیں اور کہانی کار کے طور پر اپنی آواز دریافت کرتے ہیں۔ ہر سال یہ فیسٹیول تعلیم اور عملی تجربے کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور تبدیلی کے محرک بننے والے سینما کے کردار کو دوبارہ تقویت بخشتا ہے۔ آئی وی ایس فلم فیسٹیول نے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو صنعتی رہنماﺅں، ماہرین تعلیم اور ناظرین کے ساتھ جڑنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے اپنے کردار کو مضبوط بنایا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول کی نمائش

پڑھیں:

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر زاہد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے درخواست کی ہے کہ اس کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان طلبہ کے تعلیمی اور رہائشی اخراجات انڈونیشیا کی حکومت برداشت کرے گی جبکہ انہیں پاکستان کے بہترین طبی تعلیمی اداروں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 200 انڈونیشین میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے طلبہ کی طبی تعلیم کے لئے پاکستان کے اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ترجیح دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے نہ صرف پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے طبی تعلیمی نظام اور وقار کو بھی تقویت ملے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور یہ اقدام پاکستان کے طبی شعبے پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی