مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا  تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی تعلیم و ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم نے جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا مربوط نظام دیا جس کی بدولت ملک ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے آزاد ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال آرمی پبلک اسکول لیپہ آزاد کشمیر میں "دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور عسکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز پاکستان کا دفاع، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے وطن سے محبت، اتحاد ملت اور فرقہ واریت کے خامتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آج جس اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، وہ تاریخ میں کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و مسلکی اختلافات صرف دشمن کو فائدہ پہنچاتے ہیں، اس لیے قومی یکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ افواجِ پاکستان ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، عوامی شعور اور قومی اتحاد ہی ملکی دفاع کی اصل طاقت ہیں۔

کانفرنس کے دیگر مقررین نےاپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی حفاظت، امن و استحکام اور ترقی کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔کانفرنس میں  پرنسپل ڈگری کالج لیپہ پروفیسر ظفر اقبال ، چیئرمین پرائیویٹ اسکولز و کالجز آزاد کشمیر سید اشتیاق حسین بخاری،  مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، پیر عارف حسین مٹھوی، مولانا عبدالجبار، کرنل محمد عظیم، بشیر عالم مغل، علی اکبر جاوید، چوہدری اکبر دین، نور عالم میر، سید عابد بخاری، بدر منیر اعوان، سعید اختر اعوان، مولانا صدام قادری، قاری شفیق قادری، مشتاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات شریک ہوئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نظام المدارس پاکستان قومی یکجہتی فرقہ واریت

پڑھیں:

مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔

طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • افغانستان کے موجودہ نظام میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں، وزیرِ دفاع