ویب ڈیسک: پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے،حادثے کو 3 برس بیت چکے ہیں مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 پاکستانی تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے دی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے، جنگ ہو یا کوئی ناگہانی آفت، پاک فوج نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی تنہا چھوڑا، ایسی ہی بے مثال عوامی خدمت کا مظاہرہ 2022 میں ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران بھی دیکھا گیا، جب فوجی جوانوں نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کی۔

فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس السلام جاں بحق;بیٹا زخمی

 لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اُن افسروں میں شامل تھے جو یکم اگست 2022 کو خود لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تاکہ ریسکیو مشن میں تیزی لائی جاسکے۔ وہ خود اس مشن کی قیادت کر رہے تھے، مگر افسوس کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا،اس افسوسناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض جام شہادت نوش کر گئے۔ بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کو حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

راولپنڈی :برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی 10 روز بعد مل گئی 

 یہ حادثہ نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک ناقابلِ فراموش دکھ کا لمحہ تھا، ہر آنکھ اشک بار تھی اور ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت افسر تھے، جنہوں نے پاک فوج میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ نومبر 2020 میں انہیں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، اور دسمبر 2020 میں وہ کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہوئے۔

 یہ عظیم شہداء اس بات کی روشن مثال ہیں کہ پاک فوج ہمیشہ ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔
 
 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گرگیا۔

یہ واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا میں واقع نیول ائیر بیس اسٹیشن لیمور کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق امریکی بحریہ نے بھی کر دی ہے۔

حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے دھواں اور شعلے نکل رہے تھے، جبکہ آسمان پر دھویں کے بڑے بادل چھا گئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایف-35 طیارہ امریکی فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت کروڑوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

???? BREAKING: U.S. Navy F-35C Stealth Fighter Crashes Near Naval Air Station Lemoore, California ????????✈️????

A F-35 Lightning II, assigned to Strike Fighter Squadron VF-125 Rough Raiders, went down in a field near Fresno.

• Jet burst into flames after impact
• Pilot ejected safely… pic.twitter.com/jhkmvjLssC

— Sarcasm Scoop (@sarcasm_scoop) July 31, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے کو 3سال بیت گئے
  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • خیرپور: سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا، 4 جاں بحق
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • یوم شہدائے پولیس، کرم کے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری کی داستان
  • کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
  • پاکستان میں جرمنی کی سابقہ اولمپک چیمپئن کھلاڑی کے ریسکیو کی کوششیں جاری