شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے۔
تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے،جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا۔عوامی خدمت کی ایسی ہی بے لوث مثال 2022میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی۔
یکم اگست2022 کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید خود وہاں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے تاکہ ان میں تیزی لائی جا سکے۔ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے،موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، ابراہیم حسن مراد
اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے
،بریگیڈیر امجدحنیف شہید حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے۔
اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جبکہ ملک کی فضاء کئی دن تک سوگوار رہی۔کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔نومبر 2020 میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل
آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدرِ مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
فائل فوٹوصدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی پالیسی کا مرکزی ستون بنا چکی ہے۔