چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی ج ریسورس سی ڈی اے، ڈی سی سی ڈی اے سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹر سی چودہ، سی پندرہ، سی سولہ، ای بارہ، آئی بارہ، ایچ سولہ، پارک انکلیو ، شاہین چوک، فیض آباد انٹر چینج اور کشمیر چوک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی اور سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو نہ صرف مزید تیز کیا جائے بلکہ معیار اور کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن سیکٹرز میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہاں پر سی ڈی اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس خصوصا ڈی سی سی ڈی اے اپنے متعلقہ عملہ کے ہمراہ دفتر قائم کریں تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔ اس کے علاوہ کیمپ آفیسز میں عوام کے تمام مسائل کو شفافیت، قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نئے سیکٹرز میں جدید اور خوبصورت لائٹس اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے نئے تمام سیکٹرز کے مرکزی راستوں کو کشادہ کرنے اور تمام تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق ہٹانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کے سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ چیرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹس اور دکانوں کی شاندار کامیابی پر تمام متعلقہ ونگز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہو ں نے فنانس ونگ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے لئے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں چیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو انکلیو کی اپ لنفٹنگ کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ترقیاتی کاموں میں ترقیاتی سیکٹرز میں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات