ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈی جی رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن ونگ میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی قائم کر دیا گیا ہے۔
نیا ڈائریکٹوریٹ بدعنوانی کے خلاف خود ہی انکوائری کرے گا ، زونل سطح پر ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈی جیز بھی احتساب کے لیے بااختیار ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنڈا اٹلس کارز نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ایچ آر وی ای: ایچ ای وی متعارف کرادی
ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی (HR-V e\:HEV) متعارف کرائی ہے، جو ہائبرڈ موبیلٹی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ پیشرفت ہونڈا کے پاکستان میں پائیدار اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ کی طرف سفر کا آغاز ہے، جو کمپنی کے عالمی وژن—کاربن نیوٹرلٹی اور 2050 تک ٹریفک حادثات کے خاتمے—سے ہم آہنگ ہے۔
ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی پاکستانی مارکیٹ میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے نئے دور کی شروعات کر رہی ہے۔ اس تاریخی لمحے کا آغاز ایک علامتی تقریب سے ہوا، جس میں ہونڈا کی جدید ترین ہائبرڈ ایس یو وی کی مقامی پیداوار کے آغاز کا جشن منایا گیا۔ اس تقریب میں ہونڈا موٹر کمپنی جاپان اور ایشین ہونڈا کمپنی لمیٹڈ کے معزز مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ اٹلس گروپ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
تقریب میں ہونڈا موٹر کمپنی کے نائب صدر اور ایشیا و اوشیانا ریجنل یونٹ کے سربراہ توشیو کوواہارا نے شرکت کی اور ہونڈا کے عالمی عزم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی پائیدار ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی طرف منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی کا پاکستانی مارکیٹ میں آغاز ہونڈا کی پاکستان کے لیے سنجیدہ وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) کے چیئرمین، عامر ایچ شیرازی نے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے متعارف کرانے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ایچ اے سی پی ایل پاکستان میں صاف، مؤثر اور ذہین ٹرانسپورٹ کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، جو عالمی معیار پر مبنی اور مقامی سطح پر تیار کی جائے گی۔
Post Views: 8