فیصل آباد،ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ملزم کودوبارہ 28جولائی کو عدالت پیش کیا جائے تفصیلات کے مطابق 8جولائی کو این سی سی آئی اے اور حساس ادارے نے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک پکڑا تھا اور وہاں سے 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز' لیپ ٹاپس' ڈیسک اور دیگر سامان برآمد کر کے سابق چیئرمین فیسکو سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج کیے۔
تاہم ملک تحسین اعوان نے 7مقدمات میں عبوری ضمانت کروا لی۔(جاری ہے)
بعدازاں سائبر کرائم نے آن لائن نیٹ ورک کے مالیاتی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کی طرف سے گرفتار ملزمان کے ذاتی کوائف میں اور ان سے کرایہ کا ایگریمنٹ بھی بوگس پایا گیا جس پر ملک تحسین اعوان کے خلاف آٹھواں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز مرحلہ وار مرکزی ملزم سمیت مجموعی طور پر 62ملزمان کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم فاضل جج نے آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ 28جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان آن لائن فراڈ نیٹ ورک
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔