ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان بھر میں پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونے والے فراڈ کی روک تھام اور شفاف خرید و فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید ترین آن لائن نظام تیار کر لیا ہے جس کا چیئرمین نیب جلد افتتاح کریں گے۔
اس نئے سسٹم سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور پورے پاکستان کے پلاٹس کا ریکارڈ ڈیجیٹل پورٹل پر ہوگا، پلاٹ یا سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ، مالکان کی تفصیلات، تصدیق شدہ رپورٹ خرید و فروخت کیلئے استعمال ہو گی۔
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
یہ جدید تریں الٹرا ماڈرن لیک پروف آن لائن سسٹم نیب اسلام آباد/ راولپنڈی کے ڈائریکٹرجنرل نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے تمام پلاٹس کا ریکارڈ ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس سسٹم کے ذریعے ہر شہری کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ کسی بھی پلاٹ یا ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ، اور اصل مالکان سے متعلق تفصیلات صرف چند کلکس میں حاصل کر سکے گا۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام اتنا وسیع اور ہمہ گیر ہوگا کہ پورے پاکستان کے پلاٹس کا مکمل ریکارڈ اس ڈیجیٹل پورٹل پر موجود ہوگا۔ عوام صرف پلاٹ نمبر کے ذریعے کسی بھی پلاٹ کی تصدیق کر سکیں گے اور سسٹم سے جاری ہونے والی تصدیق شدہ رپورٹ کو خرید و فروخت کے لیے قانونی دستاویز کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
اس سسٹم کا مقصد ناصرف شہریوں کو جعلسازی سے بچانا ہے بلکہ ہاؤسنگ اسکیمز میں اوور سیلنگ، جعلی فائلز، اور غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ بھی ہے۔
31 جولائی سے شرح سود 10فیصد ہونے کا امکان
نیب کے مطابق یہ پلیٹ فارم قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز، اور عام شہریوں کے لیے ایک مؤثر ٹول ثابت ہوگا، جس سے ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔
ترجمان نیب نے کہا کہ یہ نظام جلد عوام کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی بدولت پلاٹ خریدنے یا بیچنے سے پہلے مکمل تصدیق ممکن ہو سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔