رحیم یار خان: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
فائل فوٹو
رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
ڈاکوؤں کے حملے میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔
ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔