آپریشن مہادیو سے متعلق کسی بھی بھارتی دعوے کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ بھارت جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے میں تیسرے فریق کے کردار کو قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی ، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ بھارت نے بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا۔ترجمان کے مطابق نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
سلمان اکرم راجا کی پارٹی عہدوں اور وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی سے متعلق وضاحت سامنے آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے پنجاب میں پارٹی عہدوں اور خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کر دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ انہیں جیل میں داخل ہونے سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں احمد چٹھہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد عالیہ حمزہ نے بطور صدر احمد چٹھہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
انہوں نے تاہم واضح کیا کہ ان کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی بھی سطح پر کوئی تبدیلی کا حکم نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی نے صرف سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا میں مکمل اختیارات دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے میں کسی ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز پیش نہیں کی گئی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی ظفر کو پیغام بھیجا ہے تاکہ جیل حکام کا اعتراض دور کیا جا سکے اور اس ہفتے میں ہی ملاقات کے لیے نام بھجوا دیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے علی ظفر نے دوسری فہرست جاری کر دی ہے، لہٰذا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ملاقات کی اجازت نہ دینے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔