نیو یارک (نیوز ڈیسک) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کی کیونکہ ٹرمپ کے خط پر میرا نام ضرور ہے مگر یہ خالصتان تحریک کے نام ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ مودی پوری دنیا میں ہندوتوا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تلسی گیبرڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی نے میری حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

سکھ فار جسٹس رہنما نے کہا کہ صدرٹرمپ کا خط اس بات کا ثبوت ہے امریکی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو تاریخی شکست دی، صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں بھارتی طیارے گرائے جانے کا بھی ذکر کیا، بھارت نے پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کی تو سکھ قوم پاکستان کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم نہ رہنے پراسے عالمی عدالت میں لے جایا جائے گا، گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے تمام را ایجنٹس کو ملک بدرکردیا ہے، واشنگٹن اور دیگر ریاستوں سے بھارتی قونصل خانوں میں موجود را ایجنٹس نکال دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا۔

بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا سکھ فار جسٹس کے رہنما گرو پتونت سنگھ کو خط لکھنا ہے، یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا بھی ثبوت بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ کرکے مودی سرکاری کے سینے پر مونگ دل چکے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خالصتان تحریک سکھ فار جسٹس نے کہا کہ تحریک کی انہوں نے

پڑھیں:

صدرٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تجارت پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جب کہ روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نےکہا کہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیا، کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) بہت زیادہ ، سب سے زیادہ ہیں۔
امریکی صدر نے کہا بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے خریدتا آیا ہے، اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
انہوں نے کہا ایسے وقت میں جب دنیا روس سے مطالبہ کر رہی ہے کہ یوکرین میں قتل و غارت کو روکے، یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں!
ٹرمپ نے کہا کہ لہٰذا بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، اور اوپر بیان کردہ امور پر ایک اضافی جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک حتمی شکل نہیں پا سکا، انہوں نے یکم اگست کی ڈیڈلائن سے قبل ممکنہ طور پر مزید بلند ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ان کا یہ بیان رائٹرز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اپنی برآمدات پر 20 سے 25 فیصد تک بلند ٹیرف قبول کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت ایک اچھا دوست رہا، لیکن بھارت نے بنیادی طور پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیے ہیں، تقریباً کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ، یہ اب ختم ہونے جا رہا ہے‘۔
جب ان سے رائٹرز کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا اور بھارت کو مزید سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس کا قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان
  • ٹیرف کاغصہ، مودی کاٹرمپ  پرجوابی وار
  • چیف جسٹس آف پاکستان کی خیبر پختونخوا بار وفد سے ملاقات، قانونی معاونت اسکیم کا اعلان
  • ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی
  • ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف؛ مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روکدی
  •   مودی نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ،راہول گاندھی
  • کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
  • مودی سرکار پر ٹرمپ کا ایک اور کاری وار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد
  • صدرٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تجارت پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان